گراں فروشی پر 62 دکاندار گرفتار
لاہور(خبر نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے 776 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر 24 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,32,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،62افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر62افراد کو گرفتار کروایا گیا۔34 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔