,بنگلہ دیش میں انتہا پسندی کیخلاف ریلی، ایک لاکھ سے زائد علمائ، مبلغین کی شرکت
ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں انتہا پسندی کیخلاف بڑی ریلی نکالی گئی۔ ایک لاکھ سے زائد علماءاور مبلغین نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پارک میں موجود ریلی کے شرکاءسے خطاب کیا۔ 2 سعودی علماءنے انتہا پسندی کیخلاف خطاب کیا۔ شیخ محمد بن ناصر الخجیم نے کہا اسلام میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان انتہا پسندی اور دہشتگردی کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ منتظمین کے مطابق تشدد کے ذریعہ اقتدار کے حصول کیخلاف احتجاج کیلئے ریلی کا انعقاد کیا۔ یاد رہے یہ اقدام سکیورٹی فورسز پر خودکش حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔