• news

مغربی کنارہ : مظالم سے تنگ فلسطینی نے گاڑی چڑھادی ایک صہیوبی فوجی ہلاک دوسرا زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (بی بی سی+اے ایف پی)اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقہ مقبوضہ غربِ اردن میں گاڑی چڑھانے کے ایک حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔فوج کے مطابق یہ حادثہ اوفرا نامی یہودی بستی کے قریب پیش آیا اور گاڑی کے ڈرائیور 22 سالہ مالک حامد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس حملے کے ساتھ ہی اکتوبر دو ہزار پندرہ سے اب تک گاڑی چڑھانے اور چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسی دوران 242 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔ فوج نے ڈرائیور کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم گاڑی کی تصاویر سے واضح ہے کہ گاڑی پر فلسطینی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔عینی شاہدوں کے مطابق گاڑی اوفرا کے ایک بس سٹیشن کی طرف آرہی تھی اور پھر وہاں کھڑے دو اسرائیلوں کی طرف کافی تیزی سے آئی۔ادھر حماس نے غزہ میں اسرائیل سے تعاون اور جاسوسی کے الزام پر 3 افراد کو پھانسی دیدی۔ ترجمان نے کہا ملزموں نے 24 مارچ کو ہمارے لیڈر معازن فقہا کو قتل کرایا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حماس کے کمانڈر ابو انس الغندور کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا۔

ای پیپر-دی نیشن