افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا: ناصر جنجوعہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ادارہ برائے امن کے وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔ سابق امریکی مشیر سلامتی امور سٹیفن ہیڈلی کی زیر قیادت وفد سے علاقائی سلامتی پر گفتگو ہوئی۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان سے افواج کے انخلاءسے افغان ملٹری صلاحیت میں کمی ہوئی۔ افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔ افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے چار فریقی رابطہ گروپ کو جلد دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کے مفاد میں ہے۔