فیصل آباد‘ جھنگ : اوباشوں کی معذور لڑکی سمیت 3خواتین سے زیادتی
فیصل آباد/جھنگ /بھیرہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگاران) اوباشوں کی فیصل آباد میں معذور لڑکی سمیت 2سے زیادتی، جھنگ میں لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھیرہ کے ریٹائرڈ پولیس افسر کی خاتون سے زیادتی کی کوشش پر مشتعل عوام نے شٹر ڈاﺅن کروا کے بھیرہ جھاوریاں روڈ بلاک کر دی۔ مظاہرین نے پولیس چوکی کا گھیراﺅکیا۔ فیصل آباد کے نواحی تھانہ مریدوالا کے علاقہ چک نمبر 200گ ب میں مشتاق کی 13سالہ بیٹی میٹرک کی طالبہ ناصرہ اور 7ویں کلاس کی طالبہ نسرین کو سکول سے واپس آتے ہوئے ملزموں نوید وغیرہ 5افراد نے ورغلا کر خالی مکان میں لیجا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ چک نمبر399گ ب میں گھر گھسنے والے ملزم نواز نے 18سالہ ذہنی معذور لڑکی عذرا بی بی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ جھنگ اے ٹو زیڈ بلاک سیٹلائٹ ٹاﺅن کے محمد اسلم نے اپنی درخواست میں پولیس کو بتایا کہ شاہد وغیرہ چار افراد نے مبینہ طورپر اس کی بیٹی مسماة( ک۔ش) کو زبر دستی اغوائ کر لیا اور شاہد نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ سیٹلائٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولےس چوکی چک مبارک کے انچارج رانا محمد امےن نے پولےس چوکی سے ملحق مکان کرائے پر لے رکھا تھا جس مےں اس کا بھائی رےٹائرڈ پولےس آفےسر رانا حنےف بھی رہائش پذےر تھا۔ ملزم رات گئے شراب کے نشہ مےں دھت ہو کر ذوالفقار قصاب کے گھر داخل ہو گےا اور اس کی بےوی مسماة (ش) سے مبےنہ زےادتی کی کوشش کی اس کے شور مچانے پر ملزم رانا حنےف دےوار پھلانگ کر فرار ہو گےا۔ اس وقوعہ پر لوگوں نے صبح مساجد مےں اعلان کرا کے علاقہ بھر مےںشٹر ڈاﺅن کرا دےا بھےرہ جھاورےاں روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر کے پولےس چوکی کاگھےراﺅ کر لےا ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بھےرہ، بھلوال، مےانی اور پھلروان سے پولےس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے صورتحال پر قابو پاےا اور پانچ گھنٹے کے طوےل مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹرےفک کے لےے کھول دےا۔ تلاشی لےنے پر ملزم کے کمرہ سے شراب کی بوتلےں اور چرس وغےرہ بھی برآمد ہوئی جوکہ پولےس کا مال مسروقہ بتاےا گےا۔ بھےرہ پولےس نے ملزم رانا حنےف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔