عارفوالا، فیصل آباد، وزیر آباد، قصور: طالبعلم خاتون سمیت 4 افراد کی گھریلو حالات پر خودکشی
فیصل آباد+ جڑانوالہ+ وزیر آباد+ قلعہ دیدار سنگھ+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) جڑانوالہ قصور اور احمد نگر جٹھ میں 3 افراد نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر کنپٹی پرگولی مار کر زہریلی گولیاں کھا کر اور درخت سے لٹک کر جان دیدی، فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ چک نمبر63گ ب کے 55سالہ شوکت علی نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو کمرہ میں بند کرکے پستول سے کنپٹی پر گولی مار لی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ‘ فائر کی آواز سن کر اہلخانہ نے دروازہ توڑا تو وہ مردہ حالت میں پایا گیا ‘ اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی اور ضروری کارروائی نمٹاتے ہوئے نعش لواحقین کے حوالے کر دی۔ قلعہ دیدار سنگھ ، وزیر آباد سے نامہ نگاران کے مطابق گزشتہ روز احمدنگرچٹھہ کے میاں محمدیعقوب کے چھوٹے بھائی محمد اکرم جو کافی عرصہ بیرون ملک مقیم رہے مگر چند وجوہات کی بنا پر وطن واپس آچکے تھے اور محلے میں کریانے کی دکان چلارہے تھے رات کے اندھیرے میں محمداکرم نے گھریلوناچاقی کی بنا پر سیم نالہ کے قریب درخت کے ساتھ اپنی چادر سے پھانسی لے لی صبح جب لوگوں کا وہاں سے گزر ہواتودرخت کے ساتھ لٹکی ہوئی نعش دیکھی تووہاں موجود لوگوںنے تھانہ کو اطلاع دی چند لمحوں بعد متعلقہ تھانہ احمدنگرچٹھہ کے ایس ایچ اوچوہدری محمدنواز گجر اپنی نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعش کو درخت سے اُتارا اور پوسٹ مارٹم کے لیے وزیرآباد بھیج دیا۔ واقعہ کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا اور سماں سوگ میں بدل گیا، بعدازا ں متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جڑانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق مہدی شاہ داچک کی اختر بی بی زوجہ جاکرکی معمولی بات پر گھر والوں سے ناچاقی ہو گئی جس پر خاتون نے گوگیرہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت اور نامہ نگار کے مطابق لالہ پاک کالونی پتوکی مےں گھرےوں لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص نے خود کشی کر لی ۔محمد ساجد کا اکثر اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا کہ گزشتہ روز بھی اسکی اپنے گھر والوں کے ساتھ لڑائی ہوئی تو اس نے طےش مےں آکر گندم مےں رکھنے والی زہرےلی گولےاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لےا ۔ پتوکی مصروف کارروائی ہے۔ عارف والا سے نامہ نگار کے مطابق 8 ای بی کے رہائشی بی اے کے طالبعلم نصراللہ نے دلووالہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریسکیو کی ٹیموں نے نعش برآمد کرکے لواحقین کے سپرد کردی۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔