• news

متحدہ کے ایم پی اے ارتضیٰ خلیل فاروقی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی(خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ایم پی اے ارتضیٰ خلیل فاروقی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔ وہ کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ جمعہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ارتضیٰ خلیل فاروقی پی ایس پی شامل ہوگئے۔ اس موقع پر کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ ارتضیٰ فاروقی کو پاک سرزمین میں خوش آمدید کہتے ہیں ہم دعوت پر یقین رکھنے والے لوگ ہے کسی پر جبر نہیں کیا لوگوں کے سامنے صحیح بات رکھی‘ جو ہماری بات مانتا ہے وہ بھائی ہے اور جو نہیں مانتا وہ بڑا بھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا نہیں ہے ہماری جدوجہد کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہے۔ کراچی کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی چاہئے۔ مصطفی کمال نے کے فور منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف کراچی نہیں بلکہ تمام صوبوں کے عوام کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ کمرشلائزیشن کے نام پر کراچی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن