وفاق سندھ میں خطرناک گیم کھیل رہا ہے‘ مداخلت بند نہ کی تو پارلیمنٹ کے اندر لڑائی ہو گی: خورشید شاہ
سکھر (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا کراچی میں امن سے کوئی تعلق نہیں‘ کراچی میں امن جنرل (ر) راحیل شریف اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے قائم ہوا‘ چھوٹے میاں صاحب تو پنجاب میں دہشت گردوں کی منتیں کیا کرتے تھے‘ صوبوں کے تحفظات دور نہ ہوئے تو استعفے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔ پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ میاں صاحب کی جمہوریت کی ہمیں تو سمجھ نہیں آتی۔ وفاقی حکومت کو صوبوں کے تحفظات دور کرنے چاہئیں۔ 2014ء میں پاکستان پیپلز پارٹی نے جموریت کا ساتھ دیا۔ ’’2014ء میں نوازشریف استعفیٰ کی طرف جا رہے تھے۔ وفاق سندھ میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ صوبوں میں مداخلت بند کرے۔ آئی جی سندھ ہماری توقعات پر پورا نہیں اترے۔ وفاق مجوزہ تین ناموں سے ایک کو آئی جی سندھ مقرر کرے۔ وفاق سے مداخلت بند نہ ہوئی تو پارلیمنٹ کے اندر باہر لڑائی ہو گی۔