• news

سندھ ہائیکورٹ نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی دستاویزات طلب کر لیں

کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے اوگرا ، نیپرا ، پی ٹی اے ، پیمرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے فیصلے خلاف درخواست کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ریگولیٹر اتھارٹیز و دیگر فریقین کو دستاویز پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اوگرا ، نیپرا ، پی ٹی اے ، پیمرا ، سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز کو حکومت کے ماتحت کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا وفاقی حکومت کا پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو اپنے ماتحت کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کا ہے ، تمام صوبوں کی رضامندی کے بغیر وفاقی حکومت فیصلہ نہیں کر سکتی۔ وفاقی حکومت کا 18 دسمبر کا اتھارٹیز کو ڈی ریگولر کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن