• news

نائیجیریا: بوکوحرام کے دہشت گردوں نے فوجی اڈا جلا دیا‘ 7 کسان قتل کر دیئے

میڈوگوری (اے ایف پی) نائیجیریا میں انتہاپسند گروپ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے حملہ کرکے فوجی اڈے کو جلا ڈالا جبکہ دوسرے حملے میں 7 افراد کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست بورنو کے دارالحکومت میڈوگوری سے 150 کلومیٹر دور واجیر کو گائوں میں گزشتہ رات بوکوحرام کے درجنوں دہشت گردوں نے ملٹری بیس پر دھاوا بول کر تشدد کے بعد فوجیوں کو بھگا دیا اور اڈے سے اسلحہ اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔ حملہ آوروں کا تعلق بوکوحرام کے ’’مامن نور‘‘ گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گائوں کے لوگوں کو کچھ نہیں کہا۔ دریں اثنا میڈوگوری کے مضافات میں بوکوحرام کے دہشت گردوں نے 7 کسانوں کو گلے کاٹ کر اور گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن