• news

آڈیٹر جنرل رانا اسد امین مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین اپنی میعاد پوری کر کے ریٹائر ہو گئے۔ نئے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے پہلے ہی سمری وزارت خزانہ کو بھیجی جا چکی ہے جن میں سے بیشتر نام آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ قانون کے تحت آڈیٹر جنرل کے منصب آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے حاضر یا ریٹائرڈ افسر یا اکاؤنٹنٹ کی ڈگری رکھنے والے فرد کو جس کا کم از کم عملی پریکٹس کا تجربہ 10 سال ہو تعینات کیا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نئے آڈیٹر جنرل کی تعیناتی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن