• news

متعدد افسروں کے تبادلے‘ اسلام آباد کے میاں بیوی ایس پی کی خدمات خیبر پی کے کے سپرد

اسلام آباد (وقائع نگار) ملک بھر پولیس سروس گروپ کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے میاں بیوی ایس پی ذیشان حیدر اور سمیرا اعظم کی خدمات کے پی کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی ڈاکٹر فہد احمد پنجاب، غضنفر علی شاہ، ایس پی عبداللہ احمد، توقیر احمد نعیم، آصف امین اعوان، ایس پی لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین کی خدمات گلگت بلتسان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ ایس پی کاشف ذوالفقار کی خدمات کے پی کے کے نصیب اللہ خان اور فراز احمد کی خدمات بلوچستان ایس پی علی مردان کھوسو کی خدمات پنجاب ایس پی شمیال ریاض ملک کی خدمات بلوچستان ایس پی عبداللہ کی خدمات پنجاب ایس پی مس شہلا کی خدمات سندھ اور محمد معز ظفر کی خدمات پنجاب ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال کی خدمات کے پی کے اور شہباز الٰہی کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ایس پی ماہنور علی کی خدمات پنجاب اور ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل خدمات گلگت بلتستان محمد راشد، محمد عاصم، عمران ملک کی خدمات کے پی کے حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، ارسلا سلیم کی خدمات وفاق مس زنیرہ نور کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ عمران سیٹھی ، شاہنواز مس شازیہ سرور اور سید علی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن