ملائیشیا میں خاتون سے چھیڑچھاڑ‘ 9 بچوں کے باپ پاکستانی سیاح کو 70 ہزار روپے جرمانہ
کوالالمپور (نیٹ نیوز) ملائیشیا کی عدالت نے ایک پاکستانی سیاح کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں 3 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریباً پاکستانی 70 ہزار) روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ محمد ہاش غوث نامی 46 سالہ پاکستانی سیاح کو گزشتہ ہفتے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جب کہ انہیں جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ ملائیشیا کی مقامی ویب سائیٹ کے مطابق مجسٹریٹ زہیر رسول نے پاکستانی سیاح کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانے کی سزا سنائی۔ محمد ہاش غوث نے 27 مارچ رات 9 بج کر 45 منٹ پر کوالالمپورکے علاقے مینارا میں خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ جرمانے کی سزا پانے والا پاکستانی سیاح 9 بچوں کا باپ ہے۔