• news

سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 16 ہزار سے بڑھ کر 45 ہزار 15 کیوسک ہوگئی

سیالکوٹ (نامہ نگار )حالیہ دو تین روز کی بارشوں سے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد سولہ ہزار کیوسک سے بڑھ کر پینتالیس ہزار پندرہ کیوسک ہوگئی جبکہ مقبوضہ جموں سے آنے والے دودریائوں مناور توی کے دو ہزار 35کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے چھ ہزار چھ سواکانوے کیوسک پانی کی وجہ سے مجموعی پانی کی آمد 53ہزار سات سو اکتالیس کیوسک ہوگئی جس کے بعد ہیڈمرالہ سے نکلنے والی ایک نہر اپرچناب میں بھی پانی کی مقدار بڑھاکر نو ہزار چار سو کیوسک کردی گئی۔ تاہم پانی کی کمی سے کئی ماہ سے بند نہر مرالہ راوی لنک تاحال بند ہے۔ واضح رہے کہ کئی ماہ سے بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک رکھا ہے اور ایک نہر بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکٹر رقبہ پر کاشت شدہ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن