فلسطینی وزیر خارجہ آئندہ ہفتے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے
بیجنگ (آن لائن) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی بارہ اپریل سے چین کا تین روزہ دورہ کرین گے۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چیونائنگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر ان کے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی 12 سے 15 اپریل تک چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ فلسطینی وزیر خارجہ اپنے ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کرکے دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔