• news

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کا جسمانی ریمانڈ

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، گزشتہ روز ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مذید تفتیش درکار ہے اسلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو 10روزہ ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو 17اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن