پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں 8 افغان گرفتار
لنڈی کوتل (اے پی پی) پولیٹیکل تحصیلدار طورخم کے مطابق طورخم بارڈر پر پولیٹکل انتظامیہ نے 8افغان باشندے ڈی پورٹ کر دیئے۔ گزشتہ روز طورخم بارڈر پر افغانستان سے انے والے آٹھ افغان باشندے بغیر ویزہ اور پاسپورٹ طورخم اور دیگر پہاڑی راستوں سے پاکستان داخل ہو رہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے ان باشندوں کو گرفتار کر کے پولیٹکل انتظامیہ کو حوالے کر دیئے اور بعد میں پوچھ گچھ کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نے تمام افراد کو طورخم بارڈر پر ڈی پورٹ کر کے افغان سیکورٹی حکام کو حوالے کر دیئے۔ ڈی پورٹ ہونے والے افغانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔