• news

چودھری شوگر مل کے سابق اکائونٹنٹ حاجی طارق کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد چھوڑ دیا، بیٹی نے عدالت میں دائر درخواست واپس لے لی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) چو ہدری شوگر مل اور وزیراعظم کے والد کے سابقہ اکائونٹنٹ حاجی طارق کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔ مغوی کی رہائی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی لیکن مغوی کی رہائی کے بعد حاجی طارق اپنی بیٹی کے ہمراہ سیشن کورٹ میں درخواست واپس لینے پہنچ گیا۔ حاجی طارق کا کہنا تھا کہ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد نامعلوم افراد نے قبرستان میں رات کے اندھیرے میں چھوڑ دیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ مل کرکچھ نامعلوم لوگوں نے اسے اغوا کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن