• news

افغانستان سکیورٹی فورسز کا آپریشن 17 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی

کابل (اے پی پی) افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 17 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا سکیورٹی فورسز نے شین ڈنڈ کے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران 10 طالبان ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کو قبضے میں لے لیا گیا۔ جنوبی صوبہ ارزگان میں ایک کارروائی میں 7 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔یہ کارروائی ترین کوٹ اورنواحی علاقوں میں کی گئی۔ دریں اثناء افغانستان میں پارلیمانی انتخابات رواں سال منعقد ہوں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق سینیئرحکومتی حکام نے الیکشن کمشن کو آگاہ کردیا ہے کہ اولسی جرگہ اور ضلعی کونسلوں کیلئے انتخابات رواں سال منعقد ہوں گے جس کیلئے تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔ نیٹو نے کابل کے فوجی ہسپتال کیلئے 2.7 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں طالبان کا خودساختہ ضلعی گورنر عصمت اللہ الیاس گرفتار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن