امام کعبہ کا خطبہ جمعہ امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی ہے: عبدالرحمن مکی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد کا خطبہ جمعہ انتہائی اہمیت کا حامل، ہر حوالہ سے قابل تحسین اور صحیح معنوں میں امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی ہے، اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔ اس کا فرقہ واریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج کے حالات میں بہت ضروری ہے کہ علماء کرام امام کعبہ کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ امام کعبہ کی پاکستان آمد پر پوری پاکستانی قوم خوشی سے سرشار ہے اور انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدیدکہتی ہے۔