کے پی کے حکومت نے صحت اور تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی، بجٹ دوگنا کر دیا: ڈپٹی سپیکر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انصاف پروفیشلز فورم کے زےر اہتمام عالمی دن برائے صحت کے موقع مقامی ہو ٹل مےں سےمےنار سے ڈپٹی سپےکر کے پی کے اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کے پی کے کی حکومت نے صحت اور تعلےم پر سب سے زےادہ توجہ دی اور ان کا بجٹ بھی دوگنا کر دےا ہے انہوںنے کہا کہ شو بازی نہےں ثبوت کے ساتھ بات کررہی ہوں بچے کی ڈلےوری کے موقع پر ماں کو 500روپے ادا کےے جاتے ہےںجس کی وجہ سے خواتےن نے بڑی تعداد مےں ہسپتال مےں آنا شروع کر دےا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اےسا قانون بنا دےا ہے کہ اےمرجنسی مےں آنے مرےضو ں کامفت علاج کےا جاتا ہے ،صوبے بھر کے تما م ڈی اےچ کےو ہسپتالوں مےں مفت سہولتےں فراہم کی جارہی ہےں ِ، ٹی بی کے مرض کی ادوےات غےر معےاری تھی جن کی کوالٹی کو بہتر کےا گےا ہے اور قانون سازی بھی کی کئی ہے ۔