ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں آج ”خون اور آنسوﺅں کا دریا“ کی تقریب رونمائی ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ہفتہ 8اپریل کو ساڑھے دس بجے صبح قطب الدین عزیز مرحوم کی کتاب ”EAST PAKISTAN TO BANGLADESH BLOOD & TEARS“ کے اردو ترجمے ”خون اور آنسو ﺅں کا دریا“ کی تقریب رونمائی منعقد ہو رہی ہے جس سے ممتاز دانشور خطاب کریں گے۔اس کتاب کا ترجمہ و تدوین سلیم منصور خالد اور ظہور احمد قریشی نے کی ہے۔ تقریب کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔