• news

امریکی ایما پر بننے والے اتحاد کے نتائج افغان جنگ سے بدتر ہونگے: راجہ ناصر عباس

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے پراکسی وار کا حصہ بننے سے قبل سو بار سوچاجائے،ریاست کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ امریکی ایماءپر بننے والے اتحاد کے نتائج افغان وار سے بدتر ہونگے،ملک اس وقت انتہائی نازک صورت حال سے گذر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی مرکز خواجگان میں کارکنان و عمائدین شہر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن