• news

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہو گا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈ یز کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا دوسر ا مقابلہ آج ہوگا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز نے گرین شرٹس کو پہلے میچ میں شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی ۔ یہ سیریز دونوں ممالک کیلئے اہم ہے ۔ فاتح ٹیم ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائے گی ۔پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین بلے باز جیسن محمد کی وجہ سے میچ آخر میں ہاتھ سے نکل گیا کیونکہ اس نے بہت ہی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ سیریز کے بقیہ میچز میں کامیابی حاصل کریں گے۔کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ پہلی غلطیوں سے سبق سیکھیں ‘سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے ‘امید ہے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لینگے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ٹیم نے بہترین بیٹنگ کی، آج کی جیت پر بہت خوشی ہوئی۔ جیسن ہولڈر نے کہا کہ ٹارگٹ بہت مشکل تھا، بلے بازوں نے اچھی پرفارمنس دکھائی، کھلاڑیوں نے دباومیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن