فرانس نے برطانیہ کو ہرا کر ڈیوس کپ فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا
اوئن (سپورٹس ڈیسک ) فرانس نے برطانیہ کو شکست دے کر ڈیوس کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا ۔اوئن میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عالمی نبر ایک اینڈی مرے کی ٹیم بے بس دکھائی رہی اور یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین میچوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سنگلز کے دونوں مقابلے جیت کر فرانس نے دوصفر کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ برطانیہ کو امید تھی کہ دوسرے دن ڈبلز مقابلہ جیت کر ایونٹ میں واپس آیا جائے گا مگر جیمی مرے اور ڈوم انگلوٹ کی جوڑی ڈبلز مقابلہ سخت مقابلے کے بعد ہار گئی ۔ تین سال میں پہلی بار برطانیہ ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہا ہے ۔ فرانس فائنل میں سپین اور سربیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ رواں سال ستمبر میں کرے گا۔