• news

رحیم یارخان: کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر‘ میاں بیوی بچوں سمیت جاں بحق‘ تیسرا بچہ زخمی

رحیم یار خان(صباح نیوز)خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق جب کہ تیسرا بچہ زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز رحیم یار خان کے محلہ غوثیہ کا 32 سالہ محمد وسیم اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خان پور روڈ پر تیز رفتار کوچ، کار کو ٹکر مارنے کے بعد بے قابو ہو کر موٹر سائیکل پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں محمد وسیم اس کی بیوی فوزیہ، بیٹا وہاب اور بیٹی تحریم موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ ابو ہریرہ شدید زخمی ہو گیا۔تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن