• news

حکمران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہیں: کاشف اسماعیل

رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع لاہور کے نائب صدر چودھری کاشف اسماعیل نے کہا کہ ایک طویل مدت سے ملک کو جمہوریت کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،ملک میں قانون اور انصاف نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، حکمرانوں نے تمام قومی اداروں کے سربراہان کو اپنی مٹھی میں یرغمال بنا رکھا ہے پاکستان میں مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہوچکا ہے غریب کا اپنے بچوں کیلئے دووقت کی روٹی پورا کرنا پہاڑ جیسا مشکل کام ہوگیا ہے ،وہ اپنے بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کیسے مہیا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن