ٹیپا کے زیر اہتمام اینٹی ڈینگی واک کا اہتمام
لاہور (پ ر) ٹیپا، ایل ڈی اے کی جانب سے اینٹی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمان، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد عرفان، ڈائریکٹر الیکٹریکل اینڈ میکنیکل مبین اصغر خان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی توصیف احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن فرقان ظہیر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر حسیب افتخار ملہی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس عفیفہ الماس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد نعیم سمرا، چیئرمین ایل ڈی اے ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) سی بی اے سید عبدالعزیز شگری سمیت دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن، ڈائریکٹر ایڈمن سٹاف اینڈ فنانس ٹیپا محمد عرفان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈینگی سے گھبرانے کی بجائے ڈینگی کو بھگانے کی ترکیب کی جائے جس کیلئے حکومت کی جھانب سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے۔