• news

سفری پابندیاں: امریکی شہری آزادی کی یونین نے ٹرمپ کے حکمنامے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی شہری آزادی کی یونین نے عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامی احکامات کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری آزادی کی یونین نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چھ اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی پر عمل درآمد کے لئے امریکی وزارت خارجہ کے داخلی احکامات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پابندیاں امریکی آئین کے خلاف ہیں۔ اپیل میں کہا گیا ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ سیاٹل کی ایک فیڈرل عدالت نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو آئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے پورے ملک میں فوری طور پر معطل کرنے حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن