• news

افغانستان میں کوئی بھی بھارتی فوجی موجود نہیں، افغان وزارت دفاع نے پاکستانی الزامات مسترد کردئیے

کابل (آئی این پی) افغانستان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے تخریبی کردار سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی دہلی کا کوئی فوجی موجود نہیں ہے ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یہ الزامات کہ بھارت افغانستان میں پاکستان دشمن جذبات کو ہوا دے رہا ہے، بے بنیاد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن