مشرف پر غداری کا الزام‘ اتحاد کیا ہاتھ ملانا بھی مشکل ہے: افتخار چودھری
کراچی (آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ مشرف پر غداری کا الزام ہے، اتحاد تو کیا مشرف سے ہاتھ ملانا بھی مشکل ہے، عمرا ن خان 120 دن میں وزیر اعظم نہیں بن سکے ‘ زرداری کے جو لوگ غائب ہوئے ہیں وہ بہتر جانتے ہیں، دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی کرپشن اور بدعنوانی ہے۔ کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار محمد چوہدری نے کہاکہ کراچی اور سندھ کے حالات کا موازنہ کیا دوسرے صوبوں کی طرح یہاں بھی کرپشن اور بدعنوانی موجود ہے، صفائی کا فقدان ہے، پانی و بجلی سے عوام محروم ہیں، کوئی قانون نہیں جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔