آسٹریلیا میں پاکستانی نوجوان کے قاتلوں کی گرفتاری قابل تحسین‘ میت وطن پہنچانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں: ہائی کمشنر
اسلام آباد (آئی این پی) آسڑیلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے آسٹریلیا میں پاکستانی طالب علم کے قتل کے معاملے پر کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشن متاثرہ خاندان اورآسٹریلوی حکام سے رابطے میں ہے۔ مقتول کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ آسٹریلوی حکام کی بروقت کارروائی اور قاتلوں کی گرفتاری کوسراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان سے اظہار یکجہتی پرآسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی کی بے چینی کم کرنے میں مدد کی۔ واضح رہے پاکستانی طالب علم ذیشان اکبرکو 2 روز قبل آسٹریلیا میں قتل کردیا گیا تھا۔