رام مندر کیلئے جان دے اور لے بھی سکتا ہوں بابری مسجد کا خواب دیکھنے والوں کے سر کاٹ دینگے، بی جے پی کے رکن اسمبلی کی بڑھکیں
حیدر آباد/ نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر حیدر آباد دکن سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے انتہا پسند فسادی ہندو لیڈروں سادھوی پراچی، اوما بھارتی اور سبرامنیم سوامی کے سر میں سر ملاتے ہئے بڑھک ماری ہے کہ میں ایودھیا میں رام مندر بنانے کیلئے کسی کی جان لے بھی سکتا ہوں اور اپنی جان دے بھی دونگا میرا یہ واضح پیغام ان لوگوں کے لئے جو رام مندر کی تعمیر میں روڑے اٹکانے کا کہہ رہے ہیں۔ حیدر آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وارننگ دیتا ہوں کہ رام مندر کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بابری مسجد ایودھیا میں دوبارہ تعمیر کرنے کا خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہونگے، ہم ایسے ”غداروں“ کے سر کاٹ دینگے۔