• news

سابق صدر پرویز مشرف کا 23 جماعتی انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان

(ایجنسیاں) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ وسابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں 23سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ایک الائنس بننے جا رہا ہے، پاکستان کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے، ہم بھی بہت جلد اس اتحاد کا حصہ ہوں گے، پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہوگا، ملکی خزانے لوٹنے والے وطن واپس آرہے ہیں، ملک میں بیٹھے چور باہر سے آنے والے چوروں کا استقبال کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے ملک کا مستقبل جڑا ہے۔ ملک مےں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے کسی کو کوئی پوچھنے والا نہےں‘ کارکنان تےار رہیں ہم آئندہ عام انتخابات مےں بھر پور حصہ لےں گے اور عوام کو (ن) لےگ سمےت دےگر کر پٹ سےاسی جماعتوں سے نجات دلائےں گے۔ ہمارے دور مےں ملک مےں ترقی اور خوشحالی رہی مگر نااہل حکمرانوں نے ملک کا ہر لحاظ سے بےڑہ غرق کر دےا ہے جسکی وجہ سے ملک مےں کر پشن اور لوٹ مار کے ساتھ ساتھ بدترےن لوڈشےڈنگ جےسے مسائل بھی قوم کےلئے عذاب بن چکے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دنےا کی کوئی طاقت پاکستان کے عوام سے دور نہےں کر سکتی مےں نہ صرف پاکستان آﺅں گا بلکہ ہم آئندہ عام انتخابات مےں بھرپور حصہ لےں گے اور قوم کو (ن) لےگ سمےت دےگر کرپٹ سےاسی جماعتوں سے ہمےشہ کےلئے نجات دلائےں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن