• news

پانامہ کا فیصلہ 30دن میں متوقع، (ن) یا قانون کا جنازہ نکلے گا: شیخ رشید

لاہور (آئی اےن پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 30 روز میں پانامہ کیس کا فیصلہ آ جائے گا‘ پانامہ کیس کا فیصلہ برصغیر کی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ ہو گا‘مےں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ( ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نکلے گا۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کا سب سے بڑا مسئلہ ڈان لیکس ہے‘ میں نے اور عمران خان نے پانامہ کیس میں ہار یا جیت کی حکمت عملی تیار کر لی ہے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہےں کہ پانامہ کےس کا جو بھی فےصلہ آئےگا ہم اس کو قبول کر ےں گے۔

ای پیپر-دی نیشن