• news

میری رہائی کو ڈیل کے تحت قرار دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں: حامد سعید کاظمی

 (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا کہ میرے ساتھ عقیدت رکھنے والوں اور ان کے گھر و الوں کی آزمائش تھی۔ مریدین کی محبت نے مجھے سرخرو کیا۔ رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے خلاف 56 گواہوں نے عدالت میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ مجھ پر بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ میری رہائی ڈیل کے تحت ہوئی۔ ڈیل کا کہنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے چالان میں لکھا ہے کہ حامد سعید کاظمی کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن