• news

پاکستان نے 18 ماہی گیر گرفتار 3 کشتیاں پکڑ لیں، بھارتی دعویٰ

احمد آباد (آئی این پی) بھارت نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے 18 بھارتی ماہی گیروں اور 3 کشتیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے گجرات کے ساحل سے ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 231 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن