• news

13 سالہ لڑکی اور خاتون کی خودکشی نوجوان کی حالت نازک

فیروزوالہ / ساہیوال (نامہ نگاران) والدین سے جھگڑے اور پسند کی منگنی نہ ہونے پر 13 سالہ لڑکی اور دو خواتین نے خودکشی کرلی جبکہ ایک نوجوان کی ہسپتا ل میں حالت نازک ہے۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی نظام پارک میں والدین کے ڈانٹنے پر 13 سالہ لڑکی عروج فاطمہ نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے فور ی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ پراچہ کالونی شاہدرہ کی خاتون منظوراں بی بی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جس کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ قدوائی پارک مریدکے میں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ عرفان نے چوہے مار گولیاں کھالیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ساہیوال میں بی اے کی طالبہ انیسہ نے پسند کی منگنی نہ ہونے پر زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن