• news

امریکی الیکشن میں ہیکنگ کا شبہ بارسلونا میں روسی کمپیوٹر پروگرامر گرفتار

میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ) روسی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سپین کے شہر بارسلونا میں روسی کمپیوٹر پروگرامر کو گرفتار کر لیا گیا۔ سپینش پولیس کا کہنا ہے کہ روسی کمپیوٹر پروگرامر پر امریکی الیکشن میں ہیکنگ کرنے کا شبہ ہے، امریکی انٹرنیشنل اریسٹ وارنٹ کے تحت پکڑا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپانوی حکام نے روسی سفارتخانے کو جمعہ کو آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن