• news

مسلمان ہندوؤں کے عائلی رواجوں کی پیروی کریں، طلاق ثلاثہ دینا چھوڑ دیں مودی کے بگڑے وزیر کا ’’مشورہ‘‘

احمد آباد (نیوز ڈیسک) مودی کابینہ کے بگڑے وزیر وینکیا نائیڈو نے بھارتی مسلمانوں کو ’’مشورہ‘‘ دیا ہے کہ وہ عائلی معاملات میں ہندوؤں کی پیروی کریں اور عورتوں کو 3 طلاقیں دینا ترک کر دیں۔ احمد آباد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلم معاشرے کو طلاق ثلاثہ کے حوالے سے بحث و مباحثہ کرنا اور اپنی خواتین کو انصاف دینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن