بھارت میں پھر کرنسی کی قلت کا خدشہ ریزرو بینک نے نوٹوں کی سپلائی کم کر دی
نئی دہلی(اے این این) آپ کو یاد ہوگا کہ نوٹ بندی کے بعد نقد کے لیے آپ کو اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر گھنٹوں قطار میں کھڑا ہونا پڑا تھا۔ اب ایک مرتبہ پھر آپ کو نقدی کی بھاری قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے نوٹوں کی سپلائی کم کر دی ہے۔