بھارتی سکھ یاتری پرسوں پاکستان پہنچیں گے
لاہور(اے این این)بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے تین ہزار سے زائد یاتری 12اپریل کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے ۔ حسن ابدال میں بیساکھی میلے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ بیساکھی میلے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔