• news

مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ کی قطری ارب پتی سے شادی کے 5 سال بعد علیحدگی

لاس اینجلس (آن لائن) مائیکل جیکسن کی بہن جینٹ نے قطری ارب پتی شوہر سے علیحدگی اختیارکرلی، 50برس کی جینٹ نے وسام المنا سے 5 برس پہلے شادی کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق جینٹ جیکسن چند ماہ پہلے بیٹے عیسیٰ کی ماں بنی تھیں، قطری ارب پتی سے ان کی شادی 2012ء میں ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جینٹ جیکسن نے بیٹے کی پرورش کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اس حوالے سے لندن میں قیام کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن