• news

ایس ای سی پی عالمی معیار کے مطابق اصلاحات نافذ کرے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کارپوریٹ شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے اور عالمی معیار کے مطابق اصلاحات نافذ کرے، کارپوریٹ شعبے کی بجٹ تجاویز کو اہمیت دی جائیگی۔ بجٹ کی تیاری کےلئے گزشتہ4 سال کی روایات برقرار رکھی جائیں، بجٹ عوام کی فلاح کے لئے ہونا چاہئے۔ وہ اتوار کو ایس ای سی پی سے متعلقہ امور کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بجٹ تجاویز پر غور کیا گیا۔ چیئر مین ایس ای سی پی طارق باجوہ نے کارپوریٹ شعبے میں بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نئے بجٹ کےلئے طے شدہ فریم ورک پرعمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا بجٹ کی تیاری کےلئے گزشتہ4 سال کی روایات برقرار رکھی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن