• news

انٹی کرپشن حکام نے واپڈا افسروں کو بلیک میل کرکے لوٹنے والے 4 رکنی گینگ کو پکڑ لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن حکام نے ملتان اور بہاولپور میں سرگرم جعلی افسروں کا چار رکنی گینگ گرفتار کرلیا ، ملزم ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بن کر واپڈا افسران کو فون پر بلیک میل کرتے اوربھاری رقم بٹورتے رہے ملزمان نے واپڈا کے 5 ایکسین کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بن کر فون کئے۔ واپڈا افسران نے ایزی لوڈ کے ذریعے ہزاروںکی رقوم ملزمان کو پہنچائیں۔ ملزمان کو ٹریس کرکے ریاست کو بورے والا، محمد رزاق کو بہاولنگر، علی نواز کو پاکپتن اورنور علی کو خانیوال سے گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن