اتوار بازار : بیشتر سبزیاں اور پھل مہنگے صارفین کی شکایات کے باوجود انتظامیہ نے کاروائی نہ کی
لاہور (خبرنگار) اتوار بازاروں میں بدنظمی‘ پھل اور سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت اور سکیورٹی سخت نہ ہونے کے معاملات گذشتہ روز بھی برقرار رہے۔ عوام کے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اتوار بازاروں میں موجود سرکاری اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ دکانداروں کی شکایت کرنے پر اہلکار کارروائی سے گریزاں رہے۔ بیشتر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پھلوں میں شکرقندی 10روپے اضافہ سے 30‘ بیر 10 روپے اضافہ سے 45‘ کھجور ایرانی 5 روپے اضافہ سے 135‘امرود 10روپے اضافہ سے 45‘ چیکو 5روپے اضافہ سے 85‘ تربوز 10روپے اضافہ سے 40‘ خربوزہ بڑا 5 روپے اضافہ سے 60‘کینو (دوم) درجن 5روپے اضافہ سے 90‘ سیب سفید 15روپے اضافہ سے 80‘سیب ایرانی 4 روپے اضافہ سے 140‘ جبکہ ناشپاتی چائنہ ‘سٹابری اول ‘ سیب امری سستے ہوگئے۔سبزیوں میں لہسن دیسی 20روپے اضافہ سے 110‘ ادرک تھائی لینڈ 11روپے اضافہ سے 70‘ ادرک چائنہ 5 روپے اضافہ سے 90‘ دیسی ٹینڈے 4روپے اضافے سے 104‘ لیموں چائنہ 11روپے اضافہ سے 66‘بندگوبھی 2 روپے اضافے سے 20‘ گوبھی 2 روپے اضافے سے 22‘گھیاکدو 20روپے اضافہ سے 50‘دیسی گاجر‘اروی کے ریٹ بڑھ گئے۔شملہ مرچ ‘سبز مرچ‘شلجم ‘پالک‘ مونگرے‘بینگن‘لہسن سستے ہوگئے۔