عالمی ”حلال کانفرنس و نمائش“ آج سے شروع، شہباز شریف افتتاح کرینگے
لاہور(خبر نگار) پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کا حلال انڈسٹری کی ترقی کے لئے منعقد کیا جانے والا دو روزہ سالانہ بین الاقوامی پروگرام " حلال کانفرنس و نمائش " کا آغازآ ّج 10اپریل سے لاہور میں ہو رہا ہے، افتتاح وزیر اعلیٰ شہباز شریف کریں گے۔ حلال کانفرنس میں 40 سے زائد بین الاقوامی حلال ماہرین و کاروباری افراد شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں 50سے زائد مقامی و بین الاقوامی ادارے اپنے سٹالز لگا رہے ہیں۔کانفرنس کے دوسرے روز 11 اپریل کو خواتین کالجز کی طالبات شرکت اور کوتھم کے تعاون سے پاکستانی پکوان کا مقابلہ ہو گا ۔ چوتھے سیشن میں سی پیک کے تناظر میں حلال تجارت کے مواقع کے موضوع پر گفتگو ہو گی۔ کانفرنس اور نمائش میں روس، انڈونیشیا، تاترستان، گلف ممالک، ملائیشیاء،ترکی، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کررہے ہیں۔