• news

بے نظیر قتل کیس: مشرف کو بطور ملزم بیان قلمبند کرانیکی ہدایت

راولپنڈی (صباح نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو بطور ملزم بیان قلمبند کرانے کے لئے آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی کے جج محمد اصغر خان نے بے نظیر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پرویز مشرف کا بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست پر فیصلہ دیتے کہا کہ پرویز مشرف کو حاصل استثنیٰ شہادتیں قلمبند ہونے پر ختم ہو گیا تھا لہذا سابق صدر بحثیت ملزم سترہ اپریل تک اے ٹی سی میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن