راحیل شریف کے این او سی پر پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے چیئرمین سینٹ: معاملہ دائرہ اختیار میں نہیں آتا، سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر قبل از وقت رائے نہیں دے سکتا۔ راحیل شریف کو این او سی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں تمام معاملات پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیںجبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا جس نے بھی قانون توڑا اسے جواب دینا چاہئے، آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔