.بھارت: آر ایس ایس کا مسلمانوں کو کچلنے کیلئے سابق فوجی بھرتی کرنے کا اعلان
کلکتہ+ نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے جہادی سرگرمیوں کے نام پر مسلمانوں کو کچلنے کیلئے بھارتی فوج کے سابق ہندو سپاہیوں‘ افسروں و بیورو کریٹس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیال رہے گزشتہ دنوں کوئمبٹور شہر میں آر ایس ایس کی کے ہونیوالے اجتماع میں ایک تجویز پاس کی گئی جس کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کے دور اقتدار میں بنگال میں جہادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جو بھارت کے مفادات اور سالمیت کیلئے خطرہ ہے۔ آر ایس ایس نے گزشتہ روز ریاست بھر میں رام نومی کی تقریبات منعقد کیں جبکہ جلوسوں میں منصوبے کے تحت ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ اسکے علاوہ مساجد اور چرچوں کے سامنے ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگائے گئے تاکہ دوسرے فرقہ کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں اور ریاست میں امن وامان کا خطرہ پیدا ہو۔